(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کے والدین سے خصوصی ملاقات کی،مرحوم کو انصاف دلوانے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کروادی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسامہ ستی کے والدین سے ملاقات میں دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیر بھی کی۔ عمران خان نے اسامہ ستی کے اہلخانہ کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرے گی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔