فضل الرحمان نےفرنٹ مین کےذریعے 4کمپنیاں بنائیں:مرادسعید

Jan 13, 2021 | 16:05:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے رؤف ماماکی کہانی کے بعد اب ڈرائیورعبدللہ کی کہانی منظرعام پر آگئی۔

 وفاقی وزرا مراد سعید اور علی امین گنڈا پور کا مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام کانام استعمال کرکےمسلمانوں کوٹھیس پہنچائی،عمران خان نےناموس رسالت کامسئلہ عالمی سطح پراٹھایا۔کشمیر کاز کو آگے بڑھایا اور  بھارت کو بے نقاب کیا۔ مولاناکشمیرکمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن مسئلے کواجاگرنہیں کیا۔

وفاقی وزرا نے مزید کہا کہ نیب نےجائیدادوں کےحوالےسےنوٹس کئےسوالنامے بھی بھیجے،فضل الرحمان کی مختلف جائیدادوں کی تفصیلات سامنےآئی ہیں۔مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی نے مل کر 3کروڑ سے زائد پراپرٹی فروخت کی۔ رمضان نامی شخص بھی مولانافضل الرحمان کا فرنٹ مین ہیں۔

مزیدخبریں