(24نیوز) ترک وزیر خارجہ میولت چائوش اوغلو نے کہا ہے کہ مجھے اسلام آباد آنے کی بہت خوشی ہے ۔ ترک سکول دنیا کے 42 ممالک میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔
پاک ترک معارف اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اور پاکستان برادر ملک ہیں تحریک خلافت کے دوران اس خطے کے مسلمانوں نے ہمارے آباو¿ اجداد کی مدد کی ،آج ترک قوم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا پاکستان کے وزیر تعلیم کے ساتھ تعلیم شعبے میں کے بارے میں ایگریمنٹ کیا ہے اس معاہدے کے تحت پاکستان میں مزید سکول بنائیں گے، پاکستان میں ترک یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔
میولت چاو¿ش اوغلو تے کہا کہ ہمیں خوشی ہے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں امید ہے پاک ترک سکولز سے تعلیم پانے والے بچے ملک کا نام روشن کرینگے اور پاک ترک سکول سے فارغ التحصیل طالبعلم شاہ محمود قریشی کی طرح ملک کا وزیر خارجہ بھی بنے گا ۔
پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مزید سکول بنائیں گے،ترک وزیر خارجہ
Jan 13, 2021 | 17:38:PM