معاشی نمو مالی سال 2021 میں 1.5 فیصد رہے گی،مو ڈیز کی رپو رٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پا کستان کی معاشی نمو مالی سال 2021 میں 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے ،غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستان بینکوں پر رپورٹ ۔
تفصیلات کے مطا بق موڈیز کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بینکس کی لیکوڈٹی اور فنڈنگ مضبوط ہے،پاکستانی بینکاری نظام کے لئے چیلنجز میں اضافہ ہورہا ہے۔بینکوں کو اپنے آپریشن اثاثوں کا معیار اور منافع کے چیلنجز کا سا منا ہے ۔بینکوں کے غیر فعال قرضوں میں اضافے سے اثاثوں کا رسک بڑھ رہا ہے۔ غیر فعال قرضے مجموعی قرضوں کا 9اعشاریہ 9 فیصد ہوگئے ہیں۔معاشی سست روی نے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت متاثر کی ہے۔بنیادی شرح سود میں کمی سے بینکوں کا منافع 2021 میں دباﺅ میں رہنے امکان ہے ۔
رپو رٹ کے مطا بق بنیادی شرح سود میں 625 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ سال 2021 میں نجی شعبے کے قرضوں میں 5 سے 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔نجی شعبوں کے قرض میں متوقع اضافہ افراط زر سے کم ہوگا۔