اسکولز سے باہر بچوں کو اسکولز میں لانا اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسکولز سے باہر بچوں کو اسکولز میں لانا اولین ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان خیا لا ت کا اظہا رسندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلا س کی صدا رت کرتے ہو ئے کیا ۔
تفصیلات کے مطا بق اجلاس میں وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری کالجز، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر قاضی مسعود، ڈاکٹر محمد میمن، نظیر تنیو، حسنین قمبر، ایم ڈی ایس ای ایف کبیر قاضی اور دیگرحکا م نے شر کت کی ۔بورڈ نے ایک ہزار نئے اسکول پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کھولنے کی منظوری دے دی۔ ان اسکولز میں دو لاکھ آئوٹ آف اسکول بچوں کو واپس اسکول میں لایا جائے گا۔ اجلا س میں سندھ کے کیڈٹ کالجز میں میرٹ پر منتخب ہونے والے بہترین طلباءکو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ بورڈ کا ایس ای ایف کے اسکولز میں بچوں پر دی جانے والی سبسڈی میں اضافے کا فیصلہ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ اس وقت 700 روپے فی طا لبعلم سبسڈی دی جاتی ہے، اب یہ سبسڈی پر چائلڈ کلاس دوم کیلئے 800 روپے ، کلاس تیسری تا پانچویں کیلئے ایک ہزار کردی گئی ہے۔