جمعیت علما اسلام ماڈل ٹاﺅن کے نائب امیر دو بیٹوں سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قاری عبدالعزیز کو گزشتہ شب 4 بجے دو بیٹوں سمیت گھر سے اٹھاکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام تحصیل ماڈل ٹاﺅن کے نائب امیر قاری عبدالعزیز دو بیٹوں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس نے رات کے پہر گھر کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے قاری عبدالعزیز کو بیٹوں سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم لاہور جلسہ کے باعث قاری عبدالعزیز کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے دونوں بیٹوں کو رہا کردیا ہے جبکہ قاری عبدالعزیز کو ابھی تھانہ منتقل کیا ہے۔