(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں دنیاکے سامنے ہم سراٹھاکر چلیں، ملک کے سرابراہ کے کرپٹ ہونے سے ملک نیچے جاتاہے، پاکستان میں عوام غریب اور سربراہ امیر بنتا ہے، مدینہ کی ریاست میں غریب عوام پر پیسے خرچ کئے جاتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو رشوت سے پاک کریں گے،رشوت کے ناسور نے ملک کو نقصان پہنچایا، اسٹیٹس کو تبدیلی کرنے سے تبدیلی آتی ہے اور ہم تبدیلی لا کر رہیں گے، رشوت کے نظام میں کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہم دنیا میں پاکستان کی عزت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاسب سے زیادہ کمیشن سڑکو ں سے بنتی ہے، بڈنگ میں ٹیکنا لوجی لیکر آئیں گے ، ای بڈنگ کے ذریعے کرپشن کاخاتمہ ہوگا،ماضی میں این ایچ اے کے ٹھیکوں میں بڑی کرپشن ہوئی۔
ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو ترقی نہیں ہوتی،وزیر اعظم
Jan 13, 2021 | 18:35:PM