اسلام آباد پولیس تھانوں کے محرر تبدیل کرنیکا فیصلہ

Jan 13, 2021 | 18:43:PM

(24 نیوز) عوامی شکایات کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کے محرروں کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ انٹرویو کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام نے شہریوں سے غیر مناسب رویے کی شکایات موصول ہونے پر تمام تھانوں کے محرر تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو باقاعدہ طور پر تھانوں میں تعینات ہونے سے قبل محرران کا ٹیسٹ اور انٹرویو کرے گی۔
 ٹیسٹ انٹرویو میں پاس ہونے والے پولیس افسران کو خالصتا قابلیت کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا۔ ٹیسٹ انٹرویو سے پاس ہونے والوں کوتعیناتی سے قبل پولیس ٹریننگ سکول میں باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

مزیدخبریں