پاکستان نےاقوام متحدہ میں بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ پیش کر دیا

Jan 13, 2021 | 19:20:PM
 پاکستان نےاقوام متحدہ میں بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ پیش کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتہا پسند نیشنلسٹ تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے نمٹنے کے لئے ایک عملی منصوبہ پیش کیا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے واضح خطرہ بن چکی ہے۔
تفصیلات کمے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ پرتشدد، انتہا پسند گروپوں کو بھی دہشت گردوں کی دیگر تنظیموں کی طرح کالعدم قرار دیا جانا چاہئے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی، ہندوتوا نظریہ کی پیروی کررہی ہے جس سے بھارت میں مسلم آبادی کو خطرہ ہے۔
پاکستانی مندوب نے پرتشدد قومیت کے عروج کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا اور اقدامات تجویز کیے جس میں انہوں نے ریاستوں سے مطالبہ ہے کہ وہ متشدد قوم پرست گروہوں بشمول انتہا پسند اور دیگر نسلی اور لسانی شدت پسند گروہوں کو دہشت گرد قرار دے جس طرح دنیا نے القاعدہ / داعش اور ان سے وابستہ گروہوں کے معاملے میں کیا ہے۔انہوں نے کہاسیکریٹری جنرل سے درخواست ہے کہ وہ قوم پرست گروہوں کے انتہا پسندانہ نظریات اور اقدامات کا مقابلہ اور شکست دینے کے لئے عملی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں۔آر ایس ایس جیسے قوم پرست دہشت گرد گروہوں کو شامل کرنے کے لئے 1267 پابندیوں کی کمیٹی کے مینڈیٹ میں توسیع کی جائے۔
منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ 'دہشت گردی کے کچھ نظر انداز ہونے والے پہلوو¿ں پر غور کیا جائے جس میں سے ایک ریاستی دہشت گردی بھی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جانب سے جاری ہے، بھارتی فوج 'جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔