شادی،فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کا جھانسہ دے کربھارتی وزیر کی خو برو گلوکارہ سے مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی گلوکارہ نے ریاست مہاراشٹرا کے وزیرکے خلاف مبینہ طور پر زیادتی کا مقدمہ درج کروادیا۔
تفصیلات کے مطا بق بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ رینو شرما نے ویب سائٹ پر مہاراشٹرا کے وزیر دھنن جے منڈے پر مبینہ طور پر زیادتی الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے دھنن جے منڈے کے خلاف مقدمہ درج کروایا لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ۔ گلوکارہ نے ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے پیغام میں ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو مینشن کیا اور وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رینو شرما کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر مجھے شادی اور فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کا جھانسہ دے کر کئی برس سے زیادتی کانشانہ بنارہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے دھنن جے منڈے پر شادی کے لیے اصرار کیا تو ا±س نے مجھے ایک بار پھر فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کا بہانہ بنایا۔رینو شرما نے الزام لگایا کہ 2013ءمیں نے اپنا نمبر بند کیا اور ممبئی چھوڑ گئی تو دھنن جے مجھے اندور شہر سے زبردستی واپس لایا اور کرائے کے فلیٹ میں رکھا۔ اس دوران زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی اور مجھے اسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ دھنن جے منڈے رینو شرما سے شادی سے مسلسل انکاری ہے۔ ریاستی وزیر نے گلوکارہ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ مجھے بدنام اور بلیک میل کررہی ہے۔دھنن جے منڈے نے گلوکارہ کی بہن سے ماضی میں تعلقات کا اعتراف کیا اور کہاکہ ا±س سے میرے دو بچے ہیں جنہیں اپنا نام بھی دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2019ء میں ان دونوں بہنوں نے مجھے پیسے کے لیے بلیک میل کرنا شروع کیا تھا جس پر میں نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔ سوشل میڈیا پر الزامات سامنے آنے کے بعد ریاستی وزیر کو مہاراشٹرا کی کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔