سیکرٹری مواصلات نے بدتمیزی اور توہین کیوں کی؟ اخلاق رانا ریٹائرمنٹ تک احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے

Jan 13, 2021 | 19:53:PM

(24 نیوز)سیکرٹری مواصلات کی بدتمیزی اور توہین کرنے پر گریڈ 22 کے ڈی جی پاکستان پوسٹ اخلاق رانا نےریٹائرمنٹ تک کام کرنے سے انکار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری اور ڈی جی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ،سیکرٹری مواصلات کے رویہ پر ڈی جی پوسٹل سروسز نے وزیر مواصلات کو خط لکھا جس میں کہا کہ سیکرٹری نے جونیئر افسروں کے سامنے توہین آمیز رویہ روا رکھا ۔ ایسے ماحول میں کام نہیں کر سکتا،ریٹائرمنٹ تک چھٹی دیں یا ریٹائرمنٹ لے لوں گا ۔
 وزیرمواصلات نے ڈی جی پوسٹل سروسز کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی منظور کر لی۔ اخلاق رانا 13 جنوری سے ریٹائرمنٹ کی تاریخ 3 اپریل 2021 تک چھٹی پر رہیں گے۔ ایڈیشل ڈی جی پوسٹل سروسز اعجاز منہاس کو ڈی جی پوسٹل سروسز کا چارج دیدیا گیا ہے۔

مزیدخبریں