(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سوشل میڈیا سروے میں عمران خان، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ کے درمیان مقابلہ،پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان دنیا کے بہترین کپتان قرار پائے۔
تفصیلات کے مطا بق عوام سے پوچھا گیا کہ چاروں افراد میں سے کس نے قیادت سنبھالنے کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔24 گھنٹے میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد شائقین نے عمران خان کو پسندیدہ کپتان قرار دیا۔عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔