امن واستحکام کا فروغ ،پاکستان، ترکی، آذر بائیجان کے وزرائے خا رجہ نے سہ ملکی معاہدے پر دستخط کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کے درمیان سہ ملکی معاہدے پر وزرائے خارجہ نے دستخط کر دئیے۔ اس موقع پر وزرائے خارجہ نے خوشی کا اظہارکیا اور پاکستان کی شاندار میزبانی پرشکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطا بق وزرائے خارجہ کے سہ ملکی مذاکرات معاہدے کے اعلامیہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجارت،سرمایہ کاری،مواصلات,سکیورٹی تعلقات،عوامی روابط، تذویراتی اورسیاسی تعلقات کے فروغ پربات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک نے امن واستحکام کوفروغ دینے کے عزم کااظہارکیا۔ دنیابھرمیں مسلم اقلیتوں پرظلم وجبرپربات ہوئی۔اسلاموفوبیاکامقابلہ کرنے کے لئے امورپرتبادلہ خیال اورزمینی،فضائی،ریل کے نظام کوفروغ دینے پراتفاق ہوا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایک بارپھرقبرص کے معا ملہ پر حمایت کااعلان کیا۔ تینوں وزرائے خارجہ نے ریاستی دہشتگردی کی بھرپورمذمت کی اور کہا کہ مذاکرات سے تینوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔