واٹس ایپ کی نئی پالیسی ، میسیج یاکال کاریکارڈ نہیں رکھاجائیگا

Jan 13, 2021 | 20:46:PM
 واٹس ایپ کی نئی پالیسی ، میسیج یاکال کاریکارڈ نہیں رکھاجائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیس بک پبلک پالیسی منیجرسحر طارق نے واضح کیا ہے کہ واٹس اپ پرائیویٹ میسیجز یا کالز نہیں سن سکے گا جبکہ صارفین کے لئے کوئی نئے قواعد لاگونہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پبلک پالیسی منیجرسحر طارق نے واٹس ایپ سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ میسیج یا کال کاریکارڈ نہیں رکھا جائے گا اورکانٹی کٹس کی تفصیلات بھی فیس بک سے شیئر نہیں ہوگی۔
سحر طارق نے بتایا کہ فیس بک کی جو 2016 سے پالیسی تھی،ابھی بھی وہی پالیسی ہے،جو ٹرمز ایف سروس ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صارف کی پرائیوسی میسجز انکرپشن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے ٹرمز ایف سروس کا اطلاق بزنس اکائونٹ پرہوگا اورصارفین کو اسے تسلیم کرنے میں قباحت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ صارفین کا خیال ہے کہ اب شاید آپ کے پیغاماتی کریڈٹ کارڈ کا نمبر یا فنانشل ڈیٹا شیئر کیا جائے گا تاہم یہ خیال غلط ہے۔
فیس بک پبلک پالیسی منیجرنے مزید وضاحت دی کہ دنیا کے تمام صارفین کے لئے ایک ہی پالیسی ہوتی ہے،ٹرمز ایف سروس تسلیم نہ کرنے والے مخصوص مدت کے بعد سروس استعمال نہیں کرسکیں گے لیکن ان کا ڈیٹا محفوظ رہے گا۔