سنتھیا رچی اوررحمان ملک کے درمیان قانونی جنگ کا ڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی بلاگرسنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی بلاگرخاتون سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک کے مابین جاری قانونی چپقلش کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔خاتون بلاگر کے وکیل عمران فیروز کے مطابق ان کی موکل سنتھیا رچی نے رحمان ملک پر زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کی ہے جب کہ دوسری جانب رحمان ملک نے بھی سنتھیا ڈی رچی پر اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی ہے۔سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی متفرق درخواستوں پر سماعت جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سماجی میڈیا پر سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک پر ہراساں کر اور زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بعدازاں دونوں کے مابین مقدمات درج کروانے سے متعلق قانونی جنگ کا آغاز ہوا۔
سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی قائدین آصف زرداری، بلاول بھٹو زردای اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی مقدمات بنوانے کے لئے درخواستیں دائر کیں۔ خاتون بلاگر نے یوسف رضا گیلانی پر بھی سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ تاہم ان میں سے کوئی الزام تاحال کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوسکا۔