حکومتی پالیسیوں سے اختلاف، ندیم افضل چن نے ترجمان کے عہدے سے استعفا دیدیا

Jan 13, 2021 | 21:25:PM
حکومتی پالیسیوں سے اختلاف، ندیم افضل چن نے ترجمان کے عہدے سے استعفا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے عہدے سے استعفا دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ہزارہ احتجاج پر ندیم افضل چن نے حکومتی پالیسی پر بے بسی کا اظہار کیا تھا۔ ندیم افضل چن اور شہباز گل کی ٹویٹر پر جھڑپ بھی ہوئی تھی، گزشتہ روز وفاقی کایبنہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والوں کواستعفے دینے کاکہا تھا اور ندیم افضل چن کو وزیراعظم نے دبے الفاظ میں استعفے کا اشارہ دے دیا تھا ،اطلاعات کے مطابق ندیم افضل چن نے استعفا وزیراعظم آفس کو ارسال کر دیاہے۔