شہداکا خون رائیگاں نہیں جائیگا،آرمی چیف کی شہدائے مچھ کے لواحقین سےتعزیت

Jan 13, 2021 | 21:35:PM
 شہداکا خون رائیگاں نہیں جائیگا،آرمی چیف کی شہدائے مچھ کے لواحقین سےتعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی ہزارہ برادری سے تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔
 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہدائے مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی ، سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں ہوئی،آرمی چیف نے ہزارہ برادری کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ گھناونا واقعہ ہے، ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہداکا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی
آرمی چیف نے افسروں سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بلوچستان اسٹریٹجک صلاحیت کی وجہ سے دشمنوں کی توجہ کا مرکز ہے،ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔آرمی چیف کوسدرن کمانڈ ہیڈکواٹرز میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ، پاک افغان، پاک ایران بارڈر پر انتظامی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا، جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف نے بلوچستان میں امن و استحکام یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔