(24نیوز)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین شا زیہ مری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔آئی ایم ایف کو ٹھیکے پر دی گئی حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا۔
تفصیلات کے مطا بق شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بنا سوچے سمجھے معیشت پر ٹویٹ داغ دیتے ہیں۔ شرح نمو منفی ہوگئی، ڈھیٹ حکمران معاشی میدان میں کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں۔ بیرون ملک سے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت لاکھوں مزدور پاکستان بھیج دئیے گئے۔بیرون ملک پاکستانی مزدور کو گھر بار بیچ کر واپس ملک آنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا جائے باہر سے آنے والی ترسیلات مزدوروں کی جمع پونجی ہے۔
ڈھیٹ حکمران معاشی میدان میں کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں، شازیہ مری
Jan 13, 2021 | 22:17:PM