کنیزاول کے جھوٹوں کا آج نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری اوران کے ابا جی کی کرپشن پر براڈ شیٹ نے مہر ثبت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ کل بھی چور تھے، آج بھی ہیں اورکل بھی رہیں گے،کنیزاول نے آج جھوٹ کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔کورونا کے ساتھ کرپشن کے وائرس کے خاتمے کیلئے بھی پرعزم ہیں،سابق حکمرانوں نے ہر سطح پر کرپشن کے وائرس کو پھیلایا،عوام جانتے ہیں کہ ملکی دولت کو کس نے بے دردی سے لوٹا؟ملک کو کنگال کرنے والوں کواپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔