فوج غیرجانبدار ادارہ ، سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،چو دھری پر ویز الہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چودھری پرویزالہٰی کہا ہے کہ فوج غیرجانبدار ادارہ ، اس کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج اور اداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطا بق سپیکر پنجا ب اسمبلی سے پی پی 179 قصور سے آزاد امیدوار رانا ممتاز علی نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پرچودھری پر ویز الہٰی نے کہا کہ سیلاب، زلزلہ ہو یا اندرونی و بیرونی دہشتگردی ان سب کا پاک افواج نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ، فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔ اس موقع پر رانا ممتاز علی نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ریسکیو سروس، مفت ادویات کی فراہمی اور سکولوں میں فری کتابیں فراہم کیں۔یہ سب ایسے کام ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔