(24نیوز)خواجہ آصف کے قریبی ساتھی ارشد وڑائچ اور لیگی رہنما کشمالہ طارق کے درمیان رقوم کی منتقلی کا معا ملہ ،خواجہ آصف کا 12کروڑ روپے کی منتقلی سے تعلق ہے یا نہیں، نیب نے تفتیش کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطا بق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے ٹرانزیکشن میں خواجہ آصف کے تعلق کے حوالہ سے ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کشمالہ طارق نے سال 2015 میں مبینہ طور پر 12 کروڑ کی رقوم اکاو¿نٹ میں وصول کیں۔ خواجہ آصف کے قریبی ساتھی ارشد وڑائچ نے رقوم کشمالہ طارق کے اکاو¿نٹ میں منتقل کیں۔ذرائع کے مطابق کشمالہ طارق نے مذکورہ رقم سے 8 کروڑ روپے سال 2015 اور 2016 میں نکلوائے۔ نیب تفتیشی ٹیم کا کشمالہ طارق اور ارشد وڑائچ کو بھی طلب کرنے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کاکہناتھاکہ قانونی معاملات ہیں، ابھی بات نہیں کرنا چاہتا۔ اس مو قع پر خواجہ سعدرفیق،سردارایاز صادق،رانا تنویر سمیت دیگر رہنماءبھی خواجہ آصف سے اظہار یکجہتی کےلئے پہنچے۔ لیگی رہنماو¿ں کاکہناتھاکہ خواجہ آصف کو انتقام کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر پولیس اور لیگی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی جبکہ گورنمنٹ ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک روڈ کو بلاک بھی کیا گیاتھا۔
کشمالہ کے پا س کروڑوں کہاں سے آئے؟نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا
Jan 13, 2021 | 23:16:PM