نیب کا معاملہ، وزیراعظم کے مشیر چیئرمین سینیٹ کے بلانے پر بھی نہ آئے

Jan 13, 2021 | 23:28:PM
 نیب کا معاملہ، وزیراعظم کے مشیر چیئرمین سینیٹ کے بلانے پر بھی نہ آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ کی جانب سے نیب کے معاملے پر بلائے گئے اجلاس میں  وزیراعظم کے مشیروں نے شرکت نہیں کی،دونوں کی غیر موجودگی کے بعد  اجلاس  نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بلانے کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب) کے معاملے پر اجلاس میں نہ آئے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سے نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نیب حکام کے اثاثوں پر بات ہوئی ہے،چیئرمین سینیٹ کو کہا ہے کہ پارلیمانی طریقہ کار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
 سلیم مانڈوی والا ن کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے سینیٹ میں کہا ہے کہ نیب کی تحویل میں دو افراد جان سے گئے، جب کہ نیب کہتا ہے کہ کوئی شخص نہیں مرا،شہزاد اکبر اور نیب کے بیان میں تضاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کے معاملے پر دوبارہ اجلاس ہوتے رہیں گے،چاہتا ہوں کہ نیب کے معاملے پر اتفاق رائے سے حل نکلے۔