(24نیوز) اسلامک فنانس نیوز نےسٹیٹ بنک کو بہترین قرار دیا ۔یہ مالی سال2021میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو دیا جانے والا دوسرا بین الاقوامی ایوارڈ ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اس سے قبل گلوبل اسلامک فنانس ایسوسی ایشن نے بھی اسٹیٹ بینک کو ستمبر2020 میں سال کا بہترین مرکزی بینک قرار دیا تھا۔ 2018کے فاتح اسٹیٹ بینک نے اس بار تقریباً تین چوتھائی ووٹوں کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ عالمی وبا کے باوجود پچھلے سولہ برسوں میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سٹیٹ بینک کو ووٹ موصول ہوئے ہیں۔ستمبر2020تک بینکاری صنعت کے مجموعی اثاثوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2020 تک ڈیپازٹس میں 173 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اسلامی بینکاری کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے لئے دوسرا بین الاقوامی ایوارڈ
Jan 13, 2021 | 23:31:PM