(ویب ڈیسک )سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کی خبریں ان کے مداحوں کیلئے کا فی دل دہلادینے والی تھیں ۔ ڈیڑھ سال قبل خود کشی کرنیوالے اداکار کے حوالے خبریں سرگرم ہیں کہ ان کی زندگی پر فلم بننے والی تاہم یہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا کہ فلم کون کرے گا اور اس میں اداکاری کے جوہر کون دکھائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے اشنا شاہ کا دل جیت لیا
فلم کے حوالے خبروں کو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلحال ان پر فلم نہیں بننی چاہئے ۔بریانکا کا کہناتھا کہ فلم اس وقت نہیں بننی چاہئے جب تک ان کو انصاف نہیں مل جاتا۔
ان کا کہناتھا کہ یہ میرا اپنے بھائی، فنکار، جینیئس سوشانت سنگھ سے وعدہ ہے کہ ان کو انصاف ملنے تک فلم نہیں بنے گی ۔دوسرا کوئی ایسا شخص ہوجو سوشانت سنگھ راجپوت کے خوبصورت، معصوم اور متحرک شخصیت کو اسکرین پر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔تیسری بات یہ کہ یہ توقع کرنا محض فریب ہے کہ اس غیر محفوظ فلم انڈسٹری سے کسی میں بھی سچائی بیان کرنے کی ہمت ہو۔ فلم انڈسٹری میں سب چاپلوس ہیں کوئی ایسا نہیں جو اپنے دل کی بات سنتا ہو اور سچائی بیان کرے ۔ان کا کہناتھا کہ سوشانت اپنی زندگی پر خود فلم بنانا چاہتے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کے دوران ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا
سوشانت سنگھ راجپوت کی موت ۔۔۔اداکار کی بہن نے خاموشی توڑ دی
Jan 13, 2022 | 10:08:AM