اومی کرون کا پھیلاو تیز۔۔۔سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

Jan 13, 2022 | 10:39:AM
 اومی کرون ،ملک ، کورونا ، کیسز ،تعلیمی اداروں، فیصلہ ،این سی او سی ک
کیپشن: کورونا کے حملے،بچے کلاس میں بیٹھے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اومی کرون  کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سےتعلیمی اداروں سے متعلق کیا جانے کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک بھرمیں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس  ملتوی کردیا  گیا ،اجلاس میں سمارٹ سلیبس اور ہفتے میں3 دن کلاسز کی تجاویز پر بھی غور کیا جانا تھا،نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب آئندہ ہفتے بلایا جائے گا جس میں سکولوں کو بند کرنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبوں خصوصاً سندھ کے ساتھ بڑھتی وبا کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ این پی آئیز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں این پی آئیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور شرح 6 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بلند شرح کراچی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خبر دار۔ہوشیار۔پٹرول کی قیمت میں اچانک کتنا اضافہ؟ 
 این سی او سی کے اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے ،ملک بھر میں کورونا کی شرح 6 عشاریہ 12فیصد تک پہنچ گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 270 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے تین ہزار سے زائدافراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

یہ بھی پڑھیںجن نکالنے کا بہانہ۔ جعلی عامل نے فالج سے متاثرہ خاتون  کیساتھ  ایسا کام کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں