کروڑوں کا قرضہ۔۔گلوکارہ آئمہ بیگ مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایف بی آر انکم ٹیکس ادائیگی نہ کرنے والے شوبز ستاروں کے خلاف حرکت میں آگیا،معروف گلوکارہ آئمہ بیگ بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی 8کروڑ 50لاکھ سے زائد کی نادہندہ نکلیں۔ ایف بی آر نے معروف گلوکار آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں،ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر علی رضا گیلانی نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا، 74آربلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں آئمہ بیگ کی رہائشگاہ پر نوٹس موصول کروایا گیا۔
ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے ٹیکس بقایہ جات ریکور کرنے کیلئے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی سریلی آواز کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت پسند کی جاتی ہیں ، سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، انہیں شہرت ”لاہور سے آگے “گانے سے ملی، اس کے بعد ان کی مزید شہرت مشہور کوک سٹوڈیو کا ”بازی “ سے ہوئی جو انہوں نے ساحر علی بگ کیساتھ ملکرگایاتھا، انہیں اگست2019 میں تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا۔
گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ برس شہباز شگری سے منگنی کر لی تھی،جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے،گلوکارہ نے مختلف موقع پر شہباز شگری کیساتھ تقاریب میں شرکت کی،مداحوں کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو خوب پسندکیاجارہا ہے
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کیخلاف انکوائری۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وضاحت دیدی