پی ایم ایس کا امتحان دینے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے پی ایم ایس کا امتحان دینے سے قبل سکریننگ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ایم ایس (پرونشل منیجمنٹ سروسز )سے قبل سکریننگ ٹیسٹ لینے فیصلہ کیا گیا ہے سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوار ہی پی ایم ایس کا امتحان دے سکیں گے۔اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلی کو ارسال کر دی۔یہ سکریننگ ٹیسٹ رواں سال سے ہی شروع ہوگا۔اس حوالے سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے رولز میں ترامیم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریری ، نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویو ہوتاتھا۔اب رولز میں ترمیم کرکے چوتھا ٹیسٹ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وبا میں اضافہ۔۔ تعلیمی اداروں کےحوالے سے اہم خبر