نیوی سیلنگ کلب گرانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیوی سیلنگ کلب گرانے اور پاکستان نیول فارمز کی اراضی تحویل میں لینے کے فیصلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:نیوی سیلنگ کلب کی غیر قانونی قرار۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق نیول گالف کورس کو سی ڈی اے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاپاکستان نیوی نے دو انٹراکورٹ اپیلوں میں سنگل بینچ کے الگ الگ فیصلوں کو چیلنج کیا ۔اپیلوں میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کے 7 اور 11 جنوری کے عدالتی فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی ہے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 7 جنوری کو نیوی سیلنگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے پاکستان نیول فارمز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو بھی غیر قانونی قرار دیا تھا۔عدالت نے نیول فارمز کی اراضی کو اتھارٹی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 11 جنوری کو نیوی گالف کورس کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ پاکستان نیوی کی جانب سے انٹراکورٹ اپیلوں پر آج ہی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ ۔نیوی گالف کلب کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ