چینی خاتون سے اجتماعی زیادتی۔۔3 ملزموں کو عدالت نے بڑا حکم سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چینی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزموں کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزموں کی بریت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت شواہد کی عدم دستیابی پر ملزموں کو بری کرتی ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران پولیس اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے،عدالت نے گرفتار ملزم گل حلیم کو ضمانت پر رہا جبکہ ملزم قاسم اور اظہر کو بری کرنے کا حکم سنا یا جبکہ ڈکیتی اور زیادتی میں ملوث چوتھے ملزم شیر محمد کو اشتہاری قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ چینی خاتون کے ساتھ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں دوران ڈکیتی زیادتی کی گئی تھی،ڈکیتی اور جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔2017ء میں ہونے والی ڈکیتی اور زیادتی کے کیس کا فیصلہ 5 سال بعد سنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جن نکالنے کا بہانہ۔ جعلی عامل نے فالج سے متاثرہ خاتون کیساتھ ایسا کام کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں