کسانوں سے اظہار یکجہتی ۔۔۔پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی نے کسان اتحاد کے ساتھ ملکرملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ کا اعلان کیا ہے ۔پیپلزپارٹی 21 جنوری کو ساہیوال سے ٹریکٹر مارچ شروع کرے گی ۔جبکہ24 جنوری کو ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ ہوگا۔
نوید قمر اور شازیہ مری نے کہا کہ واشنگٹن کی سوچ رکھنے والوں کو یہاں کے کسان کے مسائل کا علم ہی نہیں، کھاد والا ٹرک گزرتا ہے تو لوٹ مار شروع ہو جاتی ہے۔حکومت نے چینی کی طرح کھاد کا بھی بحران پیدا کر دیا، انہیں کسانوں کے مسائل کا ادراک ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خبر دار۔ہوشیار۔پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟