وزیراعظم سے تلخ کلامی ۔۔۔پرویز خٹک کا موقف بھی سامنے آگیا

Jan 13, 2022 | 18:03:PM
وزیر دفاع، پرویز خٹک، وزیراعظم کے خلاف ہوں، نہ ہو سکتا ہوں
کیپشن: وزیر دفاع پرویز خٹک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے تلخ کلامی پر بول پڑے ۔وزیراعظم کے خلاف ہوں نہ ہوسکتا ہوں اور نہ ہی سوچ سکتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ، جس میں وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں صرف گیس کے مسائل پر ڈسکشن ہوئی ،میرا سوال تھا جو ہماری گیس کی سکیمیں ہیں وہ چلنی چاہئیں ۔وزیر دفاع نے کہایکہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی کہ ووٹ نہیں دوں گا،یہ پارٹی کی اندرونی بات ہے میں نے کوئی سخت بات نہیں کی ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف ہوں نہ ہوسکتا ہوں اور نہ ہی سوچ سکتا ہوں ،ٹی وی دیکھ کر حیران تھا جیسے میں نے کوئی طوفان کھڑا کردیا۔پرویزخٹک نے کہاکہ ہم نے صرف اپنے گیس کے مسئلے پر بات کی ہے ،صحافی کے سوال ”آپ نے 140 لوگوں کے درمیان بات کی ہے “کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ تو یہ اندورنی بات ہے میں وزیراعظم کے خلاف نہیں عمران خان میرا لیڈر ہے میں ہر میٹنگ میں بات ہوں ،میں دیکھ کر حیران ہوں آپ لوگوںنے اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے ،میڈیا سے درخواست کرتا ہوں اس خبر کو روک دیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی اجلاس۔۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع میں تلخ کلامی۔۔ عمران خان نے اپوزیشن کو حکومت دینے کی دھمکی دیدی