حریم شاہ کا منہ بولا بھائی کون؟ ویڈیو سکینڈل میں بڑی پیش رفت۔۔۔ ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

Jan 13, 2022 | 18:20:PM

(24نیوز)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد رقم کی لندن منتقلی سے انکار کردیاہے۔
حریم شاہ کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہزاروں پاﺅنڈ لندن منتقلی کا اعتراف کررہی تھیں۔ حریم شاہ نے کہا تھا میں پہلی بار پاکستان سے ایک بھاری رقم لے کر لندن آرہی تھی،مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا کیونکہ میں قانونی طریقے سے لندن آئی ہوں۔حریم شاہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم اب منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی انکار کردیا۔ حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ میں نے نہ کبھی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی مجھے اس کے متعلق کچھ پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ کے دوران ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا

ٹک ٹاک سٹار نے بتایا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔ دراصل میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی جہاں کچھ رقم پڑی ہوئی تھی لہٰذا میں نے ان کی اجازت سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ اس کے علاوہ وہ رقم بھی غیر قانونی نہیں تھی اس لیے ہمیں ویڈیو بناتے وقت کوئی خوف نہیں تھا۔حریم شاہ نے کہاکہ جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے میں امیگریشن کلیئر کرکے قانونی طریقے سے آئی ہوں لہٰذا میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کیخلاف انکوائری۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وضاحت دیدی

مزیدخبریں