(24 نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی بل میں لیپ ٹاپ پر ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے واضح کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالیاتی ضمنی بل 2021 ایوان میں منظوری کیلئے پیش کردیا،وزیر خزانہ نے کہاکہ 343 ارب میں سے 280 ارب روپے ری فنڈ ہونے ہیں ،ڈبل روٹی ،دودھ وغیر ہ کو ٹیکس سے نکال دیا گیا ہے ۔
شوکت ترین نے کہا کہ لیپ ٹاپ پر ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں ،ضمنی مالیاتی بل پر اپوزیشن کا واویلا بے بنیاد ہے، ضمنی مالیاتی بل سے عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا،انہوں نے کہاکہ ضمنی مالیاتی بل کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے ،
شوکت ترین نے کہاکہ مزید ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے صرف ڈاکیو منٹیشن ہو رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ ڈاکیو منٹیشن سے سب بھاگتے ہیں ،ڈاکیو منٹیشن سے معلوم ہو گا کس نے کتنا کمایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے تلخ کلامی ۔۔۔پرویز خٹک کا موقف بھی سامنے آگیا