عوام عذاب میں مبتلا ۔۔حکومت کو گھر بھیجنے کےلئے جو بھی کرنا پڑے کرناچاہئے۔۔ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو بھی اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا،پہلے مجھے لگتا تھا کہ حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے لیکن عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔اس لئے حکومت کو گھر بھجوانے کے لئے کوئی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔پارلیمانی اجلاس۔۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع میں تلخ کلامی۔۔ عمران خان نے اپوزیشن کو حکومت دینے کی دھمکی دیدی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بلال یاسین کی رہائشگاہ جا کر ان کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے بلال یاسین سے ان کی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ بلال یاسین نے نوازشریف کا ساتھ نبھانے میں ایک مثال قائم کی ہے، بلال یاسین ان لوگوں میں سے ہیں جو نظریے کے ساتھ کھڑے رہے اور وفاداری نبھائی ۔ انہو ں نے کہا کہ بلال یاسین پر حملے میں جو بھی ملوث ہے جو بھی نام ہے اب بات چھپی نہیں رہے گی ، اگر نام کو چھپایا جارہا ہے تو نام تو سامنے آئے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نا اہلی پر سیاسی جماعتوں کا بیانیہ تو اپنی جگہ اب تو یہ عوام کا بیانیہ ہے ،اس حکومت کی نااہلی اورنالائقی ساری دنیا کے سامنے ہے،مری کا واقعہ سب کے سامنے ہے ،مری میں لوگ برفباری یا سردی سے نہیں حکومت کی نا اہلی اور بے حسی سے مرے ہیں،وہاںخاندانوں کے خاندان مر گئے یہ بنی گالہ اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس میںہیٹر لگاکر سوتے رہے،چھتیس گھنٹوں تک کوئی بھی متاثرین کی مدد کے لئے نہیں پہنچا تھا،عوام کو پتہ ہے سچ کیاہے جھوٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم سے تلخ کلامی ۔۔۔پرویز خٹک کا موقف بھی سامنے آگیا