(24 نیوز)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ایک بار پھر کورونا وائرس کا نشانہ بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شفقت محمود نے کہاکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آیا ہے، کورونا کی علامات اب تک ہلکی ہیں اور میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ امید ہے کچھ دن آرام سے جلد صحت یاب ہو جاو¿ں گا۔ براہ کرم تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں اور خاص طور پر ہر وقت ماسک پہنیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی مالیاتی بل میں لیپ ٹاپ پر ٹیکس عائد کیا جارہا ہے یا نہیں؟ وزیر خزانہ نے کھل کر بتا دیا