(ویب ڈیسک)بھارت میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ راجستھان کے ضلع الور میں پیش آیا جہاں ملزموں نے 16 سال کی لڑکی کو پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر تیز دھار آلےسے اس کے جسم کے نازک حصوں کو نقصان پہنچایا اور اسے پل پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ذہنی معذور ہے جو تشویشناک حالت میں پل کے پاس سے ملی جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم کے حساس حصوں میں آہنی چیزیں ڈالنے سے اس کے جسم کے اندرونی اعضا کو شدید نقصان پہنچا۔ڈاکٹرز کا بتانا تھاکہ خون نہ رکنے کی وجہ سے لڑکی کا فوری آپریشن کیا گیا جس کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی گرفتاری کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔سڑک پر دہشت گردی۔۔خاتون کو ہراساں کرنیوالا ڈرائیور گرفتار۔۔گاڑی ضبط
16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی۔۔ظالموں نے پھر کیا کیا
Jan 13, 2022 | 20:06:PM