(24 نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاہے کہ ہمیں 5 سال سے پہلے بھی لے جایا جا سکتا ہے،علی زیدی کے نامزد کردہ سیکرٹری جنرل اور صدر کو لوگ قبول نہیں کر رہے وزیراعظم کو بتایاہے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے ایک سوال ”آج کون لایا آپ کو، کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ جولاتے ہیں وہی واپس لے جاتے ہیں، میرے خیال میں پانچ سال بعد لے جائیں گے، ان کا کہناتھا کہ کبھی کبھی پانچ سال سے پہلے بھی لے جاتے ہیں،جب دل چاہے گا لے جائیں گے۔
عامر لیاقت نے کہاکہ ایک گھنٹے تک وزیراعظم سے ملاقات جاری رہی، بہت اچھی اچھی اور دل کی باتیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے متعلق تشویشناک خبر