میں نے ایسا کیو ں کیا۔۔برطانوی وزیر اعظم شرمسار

Jan 13, 2022 | 21:33:PM

 (ویب ڈیسک)برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ملک کے پہلے کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران اپنی سرکاری رہائش گاہ پر شراب پارٹی میں شرکت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے پہلی بار اعتراف کیا کہ انہوں نے مئی 2020 میں 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ پر برنگ یور اون بوز پارٹی میں اس وقت شرکت کی تھی جب کورونا قوانین کے تحت سماجی اجتماعات کو کم سے کم حد تک محدود کرنے کی پابندی عائد تھی۔انہوں نے پارلیمان کو بتایاکہ میں جانتا ہوں کہ عوام اس حکومت پر، جس کی میں قیادت کر رہا ہوں، برہم ہیں کیوں کہ ڈاﺅننگ سٹریٹ نے ان اصولوں پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جس نے خود یہ قواعد بنائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس پر دلی معذرت چاہتا ہوں۔جانسن نے کہا کہ انہیں اپنے طرز عمل پر افسوس ہے اور انہوں نے سوچا تھا کہ یہ اجتماع ایک کام کی تقریب ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے کہاکہ میں 20 مئی 2020 کو اپنے دفتر میں واپس جانے سے پہلے عملے کا شکریہ ادا کرنے کے لئے چھ بجے کے بعد باغیچے میں گیا تھا جہاں میں 25 منٹ گزارنے کے بعد واپس کام پر لوٹ گیا۔ مجھے پچھتاوا ہے کہ مجھے سب کو اندر واپس بھیج دینا چاہئے تھا۔
 یہ بھی پڑھیں۔کورونا جائے گا نہیں بلکہ۔۔۔بل گیٹس نے نئی پیش گوئی کر دی

مزیدخبریں