(ثمر عباس) منوڑہ کے قریب باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک دیا۔
کراچی پولیس کے مطابق منوڑہ میں باپ نے سفاکیت کی انتہا کردی، گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر اپنے 2 بچوں کو سمندر کے حوالے کردیا، پولیس نے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شخص نے ویڈیو بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنےبچوں کوخود پانی میں پھینکا، اہلیہ کے کسی شخص سے تعلقات تھے جسکی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا، بیوی اور سسرال والے کہتے تھے جو کرسکتے ہو کرلو، اشتعال میں آکر بچوں کو پھینک دیا۔
یہ بھی پڑھیے: ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح کی درخواست منظور
،پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی شناخت کیڈرک اور کینرک کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزم کاشف عیسی نگری کا رہائشی ہے اور نرسنگ اسٹاف کی حیثیت سے نجی اسپتال میں کام کرتا ہے۔
آخری اطلاعات تک بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔