عوام کیلئے اچھی خبر: نادرا نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں درپیش مسئلے کا جدید حل متعارف کروا دیا۔
اس حوالے سے 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیو میٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے اور درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق کر دی جائے گی۔
بزرگ شہریوں کے لیے نادرا تصدیق سروس کے آغاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے ادبی شخصیات کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔
اس موقع پرچیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کل 46 بینک کام کر رہے ہیں جن میں پانچ بینکوں نے سروس شروع کر دی ہے جبکہ 4 بینکوں میں ٹیسٹنگ جاری ہے، مزید 15 بینکوں کو اس سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، باقی 22 بینکوں میں بھی بہت جلد اس کا آغاز کر دیا جائے گا۔