(ویب ڈیسک)اوگرا نے جنوری 2023کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 12 روز کی تاخیر سے جاری کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 14.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایل این جی کی نئی مقرر کردہ قیمتیں ماہ جنوری کیلئے ہیں۔ اوگرا ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے لیکن اس مرتبہ ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان بارہ روز کی تاخیر سے کیا گیا۔
ضرور پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات: عوام کے لئے بُری خبر آگئی
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 74.42 فیصد مہنگی کرنے جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔