توہین مذہب کیس میں شیخ رشید بری

Jan 13, 2023 | 12:50:PM

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے۔

 اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پر مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ائیر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں