ایم کیوایم پاکستان کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

Jan 13, 2023 | 13:08:PM
ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا
کیپشن: ایم کیو ایم پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار  کردیا اور کہا کہ نئی حلقہ بندیاں ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے، میئر ان لوگوں کا کیوں نہ ہو جن کی آبادی زیادہ ہے۔


رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو میں فروغ نسیم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تھا ان یوسیز میں زیادہ ووٹرز رکھ دیے گئے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو درست گنا جائے، تین کروڑ کے شہر کو ڈیڑھ کروڑ دکھانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ضرور پڑھیں :سندھ سرکار بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کیلئے تیار

واضح رہے چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سندھ حکومت کی درخواست اور نوٹیفکیشنز پر غور کیا گیا، صوبائی حکومت نے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج/ رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔