ملک میں ہونے والے فسادات میں فوج ملوث ہے، برازیلین صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برازیل کے صدرنے فوج پرفسادات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا۔
برازیل کے صدر لوئیز اناسیو نے پریس کانفرنس میں بتایا سیکیورٹی فورس کے ارکان حکومت مخالف مظاہروں اور توڑپھوڑ کرنے والوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔
برازیلین صدر لوئیز اناسیو نے اپنے ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرین کو کنٹرول نہ کیے جانے پر بھی فوج پرتنقید کی۔
????Sunday’s aftermath: what’s new after the terrorist acts in Brasília.
— The Brazilian Report (@BrazilianReport) January 12, 2023
Thread ????????pic.twitter.com/HqlSPrJIm7
برازیل کے سابق صدر جائیر بولسونارو کے ہزاروں حامیوں نے اتوار کو ملک کے دارالحکومت میں کانگریس، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا۔
The move was seen as an opportunistic marketing campaign — but is also symbolic since rioters in Brasília stole and trashed some copies of the Constitution during the violent attacks. pic.twitter.com/NgFBf8omwe
— The Brazilian Report (@BrazilianReport) January 11, 2023
واضح رہے کہ برازیل میں بڑے پیمانے پر یہ فسادات اس وقت ہوئے جب صدر لولا ڈی سلوا کی حلف برداری کو محض ایک ہفتہ ہی گزرا تھا۔
اتوار کے روز برازیل میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں پر دھاوا بولنے والے ہزاروں مظاہرین کو جھڑپوں کے دوران انھیں لوٹ مار کرتے اور جھنڈے لہراتے بھی دیکھا گیا۔
سابق صدر بولسونارو نے حالیہ انتخابات کا نتیجہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ملک سے باہر چلے گئے تھے۔