(ویب ڈیسک) پولیس نے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر میں مقامی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مولانا ہدیت الرحمان کے ہمراہ مزید تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف گوادر میں نقص امن اور بلوے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
ضرور پڑھیں :قومی اسمبلی میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی
مولانا ہدایت الرحمان صوبہ بلوچستان میں جماعت اسلامی کے اہم رہنما بھی ہیں ۔حال ہی میں گوادر کے مئیر بھی منتخب ہوئے ہیں ۔