عالمی ادراہ صحت کی جانب سے بھارت کے 2 سیرپ غیرمعیاری قرار

Jan 13, 2023 | 16:00:PM
عالمی ادراہ صحت کی جانب سے بھارت کے 2 سیرپ غیرمعیاری قرار
کیپشن: ان دونوں بھارتی سیرپ کی وجہ سے ازبکستان میں 19 بچوں کی اموات ہوئیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے ازبکستان میں 19 بچوں کی اموات کے بعد کھانسی کے 2 بھارتی سیرپس کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کھانسی کے بھارتی سیرپ ایمبرونول اور ڈوک ون میکس کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیے: انجیکشن پیرا سٹ ’’ پیراسیٹامول ‘‘ غیر معیاری قرار

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بایوٹیک کی تیارہ کردہ دونوں مصنوعات میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان دونوں بھارتی سیرپ کی وجہ سے ازبکستان میں 19 بچوں کی اموات ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا کیمیکل ایتھلین گلیکول پایا گیا۔

 یاد رہے کہ کیمیکل ایتھلین گلیکول گیمبیا میں بھی 66 بچوں کی موت کی وجہ بھی بنا تھا جس کے باعث عالمی ادارہ صحت سے بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی دوا سے متعلق خبردار بھی کیا تھا۔