(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 281 رنز کا ہدف با آسانی8 وکٹوں پر پورا کرلیا،گلین پلپس ناقابل شکست63 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے، فخر زمان 101 اور محمد رضوان 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاہ حارث سہیل 22،آغا سلمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی 3، لوکی فرگوسن ن2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔