پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی شروع

Jan 13, 2023 | 19:10:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیرحاضر رہنے والی مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ذاتی حیثیت میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش ہوں،شوکاز نوٹس میں دونوں ارکان کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں؛ فواد چودھری
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی پالیسی سے انحراف کیا، 14 جنوری کو پارٹی چیئرمین کے روبرو حاضر ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

مزیدخبریں