ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور ، استعفے جمع کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کی وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غورشروع کردیا،ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا نے استعفے خالد مقبول صدیقی کے پاس جمع کرادیئے۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہناہے کہ حکومت حلقہ بندیوں میں مدد نہیں کر سکتی تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ، ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے آج رات بڑے فیصلے کا امکان ہے،رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بہادر آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم ارکان کی تعداد 7 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان