آٹا سستا، 20 کلوکا تھیلا اب کتنے کا ملے گا؟

Jan 13, 2023 | 22:06:PM

(24نیوز)کراچی میں 20 کلو آٹےکا تھیلا 100 روپے سستا ہوگیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3000 روپے سے کم ہوکر 2900 روپے کا ہوگیا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹےکا تھیلہ 2880 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے کا ہوگیا،حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 120 روپے مہنگا ہوا ۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے سے بڑھ کر 2760 روپے ہوگئی ،پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 250 روپے مہنگا ہوا ،پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2650 روپے سے بڑھ کر 2900 روپے کا ہوگیا ۔

خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے سے بڑھ 2860 روپے کا ہوگیا ،سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2700 روپے تک پہنچ گیا ،لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2600 روپے سے بڑھ 2700  کا ہوگیا،اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے تک ہے ،پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں بھی آٹے کا تھیلا 1295 روپے تک ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 31.7 فیصد ہوگئی ،ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.44 فیصد اضافہ ہوا ۔

مزیدخبریں